واٹس ایپ نے فلوٹنگ ایکشن بٹن ڈیزائن میں تبدیلی کر دی

Published On 13 June,2023 03:55 pm

مینلوپارک: (ویب ڈیسک) میٹا نے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو اپڈیٹ کیا ہے جس کے تحت فلوٹنگ ایکشن بٹن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.23.10.6 میں اس کا اولین اشارہ ملا تھا جس میں نیچے موجود نیوی گیشن بار میں تبدیلی کی گئی، اگلے ورژن 2.23.12.3 میں بٹنوں کی ترتیب میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اب واٹس ایپ کے اگلے بی ٹا ورژن 2.23.12.15 میں پیغام رسانی کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے فلوٹنگ ایکشن بٹن بنایا گیا ہے جس کی بدولت صارفین فوری طور پر چیٹ شروع کر سکتے ہیں، اس کا بٹن قدرے چوکور ہے جس کے کنارے کچھ خمیدہ ہیں اور مٹیریئل ڈیزائن تھری کے عین مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ فلوٹنگ ایکشن بٹن ڈیزائن میں تبدیلی کا عمل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مستقبل کی اپ ڈیٹس میں شامل کیا جائے گا، واٹس ایپ نے کہا ہے کہ صارفین ایک عرصے سے انٹرفیس ری ڈیزائننگ کا تقاضہ کر رہے تھے۔