نیویارک : (ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی موسیقی شناخت کرنے والی ایپلی کیشن شیزام میں نئی اپ ڈیٹس کی ہیں جس کے بعد یہ ایپ ٹِک ٹاک، اِنسٹاگرام اور یوٹیوب جیسی ثالث فریق ایپ پر میوزک کو پہچان سکیں گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین شیزام ایپ کھولیں، نیلا بٹن دبائیں اور واپس اس ایپ میں آجائیں جہاں چلنے والی موسیقی کی شناخت وہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیزام ایپ گانے سننے کے لیے آئی فون کے مائیک کا استعمال کرتی ہے اور دوسری ایپ کے استعمال کے دوران یہ اس ایپ پر موسیقی سن سکتی ہے اور کچھ سیکنڈز میں گانے کی شناخت کے بعد ایپ پر واپس آ کر گانے کا نام اور معلومات دیکھی جاسکتی ہے۔
اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو یوٹیوب ایپلیکیشن سے نکلنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ، گانے کی شناخت ہونے کے بعد ایک نوٹی فکیشن ظاہر ہوتا ہے اور صارف اس کو دبا کر شیزام ایپ میں جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتاہے۔
آئی فون صارفین شیزام ایپ اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔