'تھریڈز' تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ قرار

Published On 09 July,2023 07:24 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک)میٹا کی ٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی ایپ تھریڈز کو تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ قرار دیا گیا ہے۔

سرچ انجن جرنل کے مطابق انسٹاگرام سے منسلک اس ایپ کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، ایپ کو 5 جولائی کو متعارف کرایا گیا تھا اور محض 4 دن میں اس کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ تک پہنچ گئی اور ممکنہ طور پر بہت جلد 10 کروڑ کے سنگ میل کو بھی طے کر لے گی۔

اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی کو یہ سنگ میل طے کرنے میں 2 مہینے لگے تھے،سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو یہ سنگ میل حاصل کرنے میں 9 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ انسٹاگرام کو 10 کروڑ ماہانہ صارفین کے لیے ڈھائی سال تک انتظار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا تھریڈز کی لانچنگ پر میٹا کیخلاف کارروائی پر غور

20 سال کے دوران کسی انٹرنیٹ ایپ کے صارفین کی تعداد میں اتنی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا،تھریڈز کو ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ایپ کو ابھی یورپی یونین کے ممالک میں متعارف نہیں کرایا گیا، میٹا نے یہ ایپ اس وقت متعارف کرائی جب ٹوئٹر میں ایسی تبدیلیاں کی گئی تھیں جو صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئیں۔