کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ایک نیا ٹیمپلیٹ براؤزر متعارف کروایا ہے جس میں مختلف زمروں کی آڈیوز اور ویڈیوز کی مددسے ریلز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ، ان کی بنیاد ’تجویز کردہ‘ اور ٹرینڈنگ پر رکھی گئی ہے۔
انسٹاگرام نے مشہور ویڈیوز اور ریلز پر مبنی ٹیمپلیٹ کا ایک ڈھیر لگا دیا ہے جو ویڈیو بنانے والے کی مدد کرتی ہیں ، اس میں مختلف فارمیٹ کی ریلز اور ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہے، جس کو دیکھ کر آپ بھی اپنے ویڈیوز بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔
یہ بالکل ٹک ٹاک کی طرح کام کرتی ہے ، اسی طرح نیا براؤزر ریلز کری ایشن فلو میں دکھایا گیا ہے، اسی طرح کیمرہ آئکن کو چھو کر آپ ریلز ٹیب میں پہنچ سکتے ہیں۔
یعنی اب ہر روز ویڈیو کے لیے آپ روزانہ بہتر ٹیمپلیٹ استعمال کرسکتےہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیمپلیٹ نوٹ کرتے ہی اس کے اثرات، میوزک، اے آر اور دیگر تفصیلات ازخود اس میں شامل ہوتی جائیں گی پھر اس میں الفاظ اور ٹرانزیشن بھی خود بخود شامل ہوتے جائیں گے اس کے لیے بس ’یوز ٹیمپلٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ریلز کی سہولت دنیا کے 50 ممالک بشمول برطانیہ ، بھارت ، برازیل ، فرانس،جرمنی اور جاپان میں دستیاب ہوگی ۔