واٹس ایپ بیٹا صارفین کیلئے اینیمیٹڈ اوتار فیچر متعارف کروانے کی آزمائش

Published On 06 August,2023 12:43 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے بیٹا صارفین کیلئے اینیمیٹڈ اوتار کا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ اپنا یہ فیچر بِیٹا کے 12.23.16.12 اور اسے جدید ورژن میں متعارف کروائے گی، واٹس ایپ پر اوتار بنانے والے صارفین کو ایموجی اور سٹیکرز ٹیب کے برابر ایک اینیمیٹڈ اوتار کا ٹیب دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ نے ان اینیمیٹڈ اوتار کی مختلف جذبات کے اظہار پر درجہ بندی کی ہے، اوتار سے خوشی، مزاح، غصہ کے جذبات کا اظہار کیا جا سکے گا۔

مزید برآں واٹس ایپ کا یہ فیچر سنیپ چیٹ کے بِٹ موجی سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ یہ فیچر زیادہ بہتر انداز میں جذبات عکاسی کرتا ہے۔