نیویارک: (ویب ڈیسک) زمین سے تقریباً 120 نوری سال کے فاصلے پر ایک بڑے سیارے کی سطح پر پانی بہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خلا میں موجود ٹیلی سکوپ جیمز ویب کے نئے انکشاف کے مطابق Exoplanet K2-18b نامی سیارے کی کچھ اہم خصوصیات پانی کے اجسام اور زندگی کو سہارا دے سکتی ہیں۔
زمین سے 8.6 گنا زیادہ بڑے سیارے کی فضا میں میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ وافر مقدار میں ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
اس سے قبل خلا میں موجود ٹیلی سکوپ ہبل نے بھی ستمبر 2019 میں ایک تحقیق میں ایکسوپلانیٹ کی فضا میں پانی کے بخارات کے شواہد ملنے کا انکشاف کیا تھا۔
محققین نے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا اس سیارے پر خلائی مخلوق ہے یا نہیں۔