مینلو پارک: (ویب ڈیسک) فیس بک غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے پیجز بند کرنے لگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی دباؤ میں آ کر غزہ پر صہیونی مظالم سے آگاہ کرنے والے بیچز بند کرنا شروع کر دیئے، غزہ سمیت ارض فلسطین کی خبریں دینے والی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹ ورک کا فیس بک پیج بند کر دیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میٹا کی جانب سے فیس بک پیج بند کرنے کی تصدیق کی اور فیس بک کے اقدام کی مذمت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔