ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ٹیک کمپنی لینووو اور اس کی ذیلی کمپنی موٹرولا نے ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون متعارف کرا دیا۔
اس فون کی پشت پر ایک پٹہ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور یہ خصوصیت اس کو سمارٹ واچ اور سمارٹ فون سے زیادہ ہمہ جہت بناتا ہے۔
موٹرولا کی اس نئی ڈیوائس میں روایتی 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو صارف کی کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنی جاسکتی ہے، ڈیوائس کو ہاتھ پر پہنے جانے کے بعد اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔
اس ویئرایبل ڈیوائس میں شامل جینریٹِو اے آئی صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے وال پیپر کو کپڑوں کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس کمپنی کی جانب سے 2016 میں پیش کئے گئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون / اسمارٹ واچ سے بہتر ثابت ہوئی ہے، یہ ورژن 7 سال قبل پیش کئے گئے ورژن سے زیادہ جدید ہے۔