کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں ایک نئے اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ویڈیوز کے سکرین شاٹس لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ فیچر گوگل کروم میں کام کرے گا اور اس وقت بیٹا (beta) ورژن میں موجود ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2023 کے آخر میں گوگل کی جانب سے کاپی ویڈیو فریم نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فیچر کے ذریعے کسی ویڈیو فریم کو سکرین شاٹ کے بغیر ہی کاپی کرنا ممکن ہو جاتا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو مطلوبہ فریم پر روک کر ماؤس سے رائٹ کلک کریں۔
ایسا کرنے پر نظر آنے والے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سیو ویڈیو فریم کا آپشن نظر آئے گا، جس پر کلک کرکے تصویر کو png فائل کی حیثیت سے محفوظ کرلیں۔
یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ صرف ویڈیو فریم کا سکرین شاٹ لینے کے خواہشمند ہوں گے۔