کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا۔
پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے مطابق سب میرین کیبل افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے لنک کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نےافریقہ- 1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے معاہدہ کیا تھا، 10 ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا سمیت دیگر ممالک سے سٹریٹجک مقامات سے جوڑے گا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق کمپنی افریقہ-1 کیبل سسٹم پاکستان کے ڈیجیٹل وژن 2030 کے عین مطابق ہے، افریقہ 1 کیبل سسٹم سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ میں فعال ہوجائے گی۔