کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جار ہا ہے جو کالنگ کے تجربے کو بہتر بنائے گا، یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں ایک نیا کال مینیو انفرادی اور گروپ چیٹس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت کال مینیو کو چیٹ باکسز کے ٹاپ پر لایا جائے گا۔
اس مینیو کے بعد چیٹ ونڈو میں سے وائس اور ویڈیو کالز کے بٹنز کو ختم کر دیا جائے گا اور انہیں ایک بٹن میں اکٹھا کر دیا جائے گا۔
جب اس بٹن کو کلک کیا جائے گا تو صارف کے سامنے ایک مینیو پوپ اپ ونڈو میں اوپن ہوگا اور وہ وائس یا ویڈیو کال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکے گا۔
اس مینیو میں صارفین کو شیئر لنک کو فوری بنانے اور شیئر کرنے کا شارٹ کٹ بھی دستیاب ہوگا، یعنی کسی کال میں دیگر افراد کو مدعو کرنے کا عمل بھی آسان ہو جائے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے، ابھی جب کسی گروپ کال کی صورت میں اس میں موجود تمام افراد تک وہ کال جاتی ہے یا وہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں واٹس ایپ نے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے چند فیچرز متعارف کرائے تھے، اس موقع پر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔