چین کا تیانگونگ خلائی سٹیشن پاکستانی خلا بازوں کا منتظر

Published On 07 March,2025 09:26 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان جلد پہلی بار اپنے خلا باز خلائی وسعتوں میں بھیجے گا جس سے ملک میں سائنس وٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

تیانگونگ خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلا بازوں کو چینی ساتھی تربیت دیں گے، مشترکہ سائنسی وتحقیقی سرگرمیاں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گی، پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن میں چینی خلابازوں کیساتھ مختلف خلائی مشن انجام دیں گے۔

1 لاکھ کلو وزنی اور 55.6 میٹر طویل تیانگونگ خلائی سٹیشن 2022ء میں اس وقت بنایا گیا جب امریکا نے یہ الزام لگا کر چینی خلا باز اپنے خلائی سٹیشن سے نکال دیئے کیونکہ یہ چینی فوج کے جاسوس ہیں۔

چین نے کم وقت میں تیانگونگ خلائی سٹیشن بنا کر امریکا کو دکھا دیا کہ وہ اپنا خلائی اڈہ بنانے کی صلاحیت و قابلیت رکھتا ہے، اس خلائی سٹیشن کے اس وقت 3 حصے ہیں، انہیں 6 کیا جائے گا۔