اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی والدین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور ذمہ دار بنانے کی تربیت دیں، بچوں کو ذاتی معلومات کی حفاظت سے متعلق آگاہی دیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، والدین پیغامات، تصاویر اور پوسٹس کی نگرانی ضرور کریں۔
اسی طرح ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے گھر کا پتہ، سکول کی تفصیل شیئر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز مضبوط کریں، پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر کا مؤثر استعمال کریں، گوگل فیملی لنک، مائیکروسافٹ فیملی سیفٹی کا استعمال کریں۔
قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کہ ایڈوائزری میں یہ بھی انتباہ کیا گیا ہےکہ غیر موزوں مواد اور سوشل میڈیا رسائی پر کنٹرول کریں، ایڈوائزری بچوں کو مشکوک مواد پر فوری آگاہی دینے کی تربیت دیں، بچوں کو آن لائن چیلنجز اور تنازعات سے نمٹنے کی معلومات دیں۔
ایڈوائزری میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا استعمال کے متوازن اوقات اور حدود مقرر کریں، آن لائن ہراسانی اور سائبر بلیئنگ سے بچاؤ کی تربیت دیں۔