واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Published On 22 July,2025 10:07 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچرز متعارف کرائے گئے جس کا مقصد صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا ہے۔

اب واٹس ایپ نے میسج سمریز کے نام سے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میسج سمریز فیچر کی مدد سے صارفین وقت ضائع کیے بغیر پیغامات کو پڑھ سکیں گے، واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو ’کوئیک ری کیپ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو چیٹس کے مسیجز سمری کی طرح موصول ہوں گے۔

صارفین چیٹس کو منتخب کر کے مینیو پر جا کر کلک کرے گا جہاں کوئیک ری کیپ آپشن نظر آئے گا، یہ آپشن منتخب کرتے ہی ان ریڈ میسجز کی سمری سامنے آجائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جانب سے جلد اس فیچر کو تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔