سپیس ایکس نے خراب موسم کے باعث سٹار شپ راکٹ کی لانچنگ منسوخ کردی

Published On 26 August,2025 05:22 pm

کیلیفورنیا: (ویب دیسک) امریکی ٹیکنالوجی فرم سپیس ایکس نے خراب موسم کی وجہ سے راکٹ کی لانچنگ منسوخ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے گزشتہ روز اپنے بڑے پروٹو ٹائپ سٹارشپ راکٹ کی لانچنگ کرنا تھی لیکن خراب موسم کے باعث اس لانچنگ کو منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ کو اب دوبارہ لانچ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، پروٹو ٹائپ اسٹارشپ راکٹ کی یہ دسویں آزمائشی پرواز ہوگی جب کہ اس سے قبل تمام پروازوں کو ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اپنے اس پروگرام کے تحت مریخ پر آبادی بسانے اور ناسا کے خلابازوں کو چاند پر واپس بھیجنے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔