چینی سائنسدانوں کا انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

Published On 26 August,2025 10:36 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی سائنس دانوں نے تاریخ میں پہلی بار انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ انجام دے دیا۔

جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے یہ پھیپھڑے اسٹروک کے سبب مرنے والے ایک 39 سالہ مریض کو لگائے گئے، محققین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیے گئے پھیپھڑوں کو مریض کے نظامِ مدافعت نے فوری طور پر رد نہیں کیاِ اور پھیپھڑے نو دن تک فعال رہے۔

نتیجتاً سائنس دانوں نے کامیابی کے ساتھ خنزیر کے پھیپھڑوں کا انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ انجام دیا، جو کہ زینو ٹرانسپلانٹیشن (جسم کا ٹرانسپلانٹ کیے گئے اعضاء کو قبول نہ کرنا) کے ایک بڑے مسئلے سے نمٹنے میں اہم قدم ہو سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس سسٹم کو بطور تجربہ استعمال کیا لیکن ان بنیادی مقصد اس بات کا مشاہدہ کرنا تھا کہ انسانی مدافعتی نظام اس عمل پر کیا ردِ عمل دیتا ہے، پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ ایک پیچیدگی یہ ہے کہ پھیپھڑوں پر مسلسل ہوا اور مائیکروبس منکشف ہوتے رہتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو فعال کرسکتا ہے اور نتیجتاً جسم عضو کو قبول نہیں کرتا۔

سائنس دانوں کے مطابق جینیاتی تبدیلی کی بدولت عضو کے قبول نہ ہونے کو بچایا گیا اور اس کے لیے CRISPR/Cas9 ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی انسان کے مدافعتی نظام کو ٹرانسپلاٹ کیے گئے بافتوں کو باہر کا سمجھنے سے روکتا ہے۔