ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپانی حکومت نے ماؤنٹ فوجی آتش فشاں کی ممکنہ تباہی پر مبنی اے آئی ویڈیو جاری کر دی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماؤنٹ فوجی پھٹنے پر ٹوکیو پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں، حکام نے تنبیہ کی ہے کہ آتش فشاں کی راکھ کے بادل دو گھنٹے میں ٹوکیو پہنچ سکتے ہیں۔
— Right Journal (@Right_Journal) August 28, 2025
آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں 1.7 ارب مکعب میٹر راکھ خارج ہو سکتی ہے، راکھ سڑکوں، گھروں اور عمارتوں پر کروڑوں مکعب میٹر تک جمع ہو سکتی ہے۔
راکھ سے بجلی، ٹرانسپورٹ اور خوراک کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ویڈیو شہریوں کو ممکنہ قدرتی آفات کے لیے تیار کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔
اے آئی ویڈیو میں ٹوکیو کی فضا سیاہ راکھ سے بھرنے کے مناظر دکھائے گئے، ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے شہریوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔