ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل مصنوعات کو فروغ دینے کا معاہدہ

Published On 28 August,2025 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل مصنوعات کو فروغ دینے کا معاہدہ طے ہو گیا۔

نادرا ٹیکنالوجیز اور انفوکام ٹیکنالوجیز مل کر مختلف شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کریں گے، ڈیجیٹل شناخت، بائیومیٹرک، اے آئی اورفن ٹیک کی خدمات پیش کی جائیں گی۔

مختلف ممالک کی حکومتوں اور اداروں کو خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد دی جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز کا شمار پاکستان میں ٹیکنالوجی کے صف اول کے اداروں میں ہوتا ہے۔

انفوکام بین الاقوامی سطح پر موجود ہے اور سسٹم انٹیگریشن میں نمایاں صلاحیتوں کا حامل ہے۔