بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق ادھورا رہ گیا

Last Updated On 03 April,2018 12:58 pm

سائیکل پر سٹنٹ دکھاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور راستے میں آنے والے درخت سے ٹکرا کر گر پڑا

لاہور(نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سائیکلنگ کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر ہی دیکھ لیں جواپنی سائیکل چلا کر بائی سائیکل رائیڈنگ کا شوق پورا کر رہا ہے۔

بندر میاں اپنی سائیکل تیزی سے چلاتے ہوئے سٹنٹ دکھانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران برا ہو اُس درخت کا جو راستے میں آگیا اور بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق بری طرح ادھورا رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بندر میاں کی یہ دلچسپ ویڈیو جس نے بھی دیکھی وہ خوب محظوظ ہوا۔