خطرناک مارٹر گولے آرٹ کے نمونوں میں تبدیل

Last Updated On 15 April,2018 03:04 pm

لبنانی مصورہ کاتیہ طرابلوسی کے فن پاروں کی نمائش لبنان میں خانہ جنگی کے آغاز کے 43 برس مکمل ہونے پر کی گئی

بیروت (دنیا نیوز ) لبنانی مصورہ کاتیہ طرابلوسی نے خطرناک مارٹر گولوں کو آرٹ کے نمونوں میں تبدیل کر دیا، انہوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش لبنان میں خانہ جنگی کے آغاز کے 43 برس مکمل ہونے پر کی۔

کاتیہ طرابلوسی کا کہنا ہے انہوں نے گولوں پر سینتالیس ملک پینٹ کئے ہیں جنہیں وہ دنیا تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا انہوں نے اپنے فن پاروں میں تمام براعظموں میں بسنے والے لوگوں کی شناخت اور کہانی بیان کرنے کی کوشش کی ہے، ہر مارٹر گولہ اب تاریخ کا حصہ ہے۔