کشمیری بچے نے انوکھا قلم ایجاد کرلیا

Last Updated On 17 April,2018 10:23 am

قلم میں نصب ایل سی ڈی مانیٹر لکھنے والے کو بتائے گا کہ اس کے لکھے ہوئے الفاظ کی تعداد کتنی ہوچکی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 9 سالہ بچے نے ایسا قلم ایجاد کیا ہے جو لکھنے والے کو آگاہ کریگا کہ اس کے لکھے گئے الفاظ کی تعداد کتنی ہے۔ بچے کی یہ ایجاد بھارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب پیش کی گئی۔

تیسری جماعت کے طالبعلم مظفر احمد خان نے بتایا اسے اس اچھوتے قلم کا خیال اس وقت آیا جب امتحان میں اس کے مارکس کم آئے۔ مظفر نے اس قلم کا خیال بھارت کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والے ادارے کو پیش کیا جہاں کے ماہرین نے اس کے خیال کو حقیقت میں ڈھالنے میں مدد دی۔

طالبعلم کے ایجاد کردہ اس پین میں ایک چھوٹا سا ایل سی ڈی مانیٹر نصب ہے جو لکھے گئے الفاظ کی تعداد بتاتا رہتا ہے۔