امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 22 April,2018 07:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈز کی امور عامّہ کی ذمّے دار خاتون روبن براؤن کے ایک دلچسپ انداز نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

روبن نے گزشہ ہفتے رضاکارانہ عسکری خدمت کی تجدید کا حلف اٹھانے کے دوران ایک ڈائناسور کی ڈمی کا استعمال کیا۔ اس حرکت نے امریکی عسکری اہل کاروں اور شہریوں میں غصّے کی لہر دوڑا دی۔

 

حلف برداری کے موقع پر روبن کے چیف نے ڈمی کو دیکھ کر اپنی ہنسی کو بمشکل قابو میں رکھا اور اس حرکت پر کوئی اعتراض یا اظہارِخیال نہیں کیا، تاہم دوسری جانب روبن براؤن کے مذاق نے تنازع کھڑا کردیا ہے اور انہیں امریکی عسکری اہلکاروں اور عوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔