'گائے بھی معدومی کے خطرے کا شکار ہے'

Last Updated On 22 April,2018 07:56 pm

میکسیکو: (ویب ڈیسک) انسانوں کی دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے والی گائے معدومی کے خطرے کا شکار، آئندہ چند صدیوں میں گائیں اس زمین سے مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گائے کی بقا خطرے کا شکار ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند صدیوں میں گائیں، اس زمین سے مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔جرمن نیوز ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی آف نیومیکسیکو سے تعلق رکھنے والی اس رپورٹ کی مصنفہ فیلسا سمتھ کے مطابق جانوروں کے حجم کی بنا پر نسل کے خاتمے اور انسانوں کی افریقہ سے ہجرت میں گہرا ربط دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سوا لاکھ سال کے رجحانات کو دیکھا جائے تو انسان عموماﹰ گوشت کے لیے بڑے ممالیہ جانوروں کو ہدف بناتے رہے ہیں جب کہ چھوٹی حجم کے جانور بچتے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر شمالی امریکا میں خشکی کے جانوروں کی انسانوں کی آمد کے بعد واضح طور پر کم ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہتا ہے، تو کچھ ہی برسوں میں عام گائے، جو اس وقت قریب نو سو کلوگرام کا جانور ہے، خطرے کا شکار جانور ہو گی۔