فلپائن میں تیرتا ہوا ایشیا کا سب سے بڑا پارک

Last Updated On 26 April,2018 11:22 am

منیلا (نیٹ نیوز) سمندر کے پانی میں پکنک منانے کا مزہ الگ ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اگر جھولے بھی مل جائیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ۔فلپائن کے جزیرے پر ایک ایسا ہی انوکھا پارک قائم کیا گیا ہے جو پانی پر تیر رہا ہے۔

 یونیکورن آئی لینڈ نامی یہ پارک ایشیا کا سب سے بڑا پانی پر تیرتا ہوا پارک ہے جو تقریباً 4 ہزار سکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
سلائیڈنگ سمیت ہوا سے بھرے مختلف جھولوں پر مشتمل یہ پارک چند روز قبل کھولا گیا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے خصوصاً بچے اسے بہت ہی پسند کر رہے ہیں جوق در جوق اس پارک کا رخ کر رہے ہیں۔