لاہور(نیٹ نیوز) ہنسنے ، ہنسانے اور پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ہنسی (ورلڈ لافٹر ڈے ) منایا گیا۔
اسی سلسلے میں مختلف ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر جمع ہوئی، ہنسنے اور مسکرانے سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ طویل عمری کا راز بھی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پریشانیوں سے نجات سے لے کر زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کیلئے بھی ہنسنا بیحد ضروری ہے۔ واضح رہے ورلڈ لافٹر ڈے کا آغاز 1998 میں بھارت سے ہوا جو اب ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔