شاہی شادیوں میں پیش کئے گئے کیک نیلامی کیلئے تیار

Last Updated On 06 May,2018 03:10 pm

لاہور(نیٹ نیوز) شاہی خاندان کی جانب سے شادی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ماضی میں شاہی خاندانوں کی شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں نے تقریب میں پیش کئے گئے کیک کے ٹکڑے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ وہ کیک سلائسز ہیں جنہیں لوگوں نے شاہی خاندان کی نشانی کے طور پر سنبھال کر رکھا ہے اور اب وہ یہ یادگار کیک کے ٹکڑے نیلامی میں پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ کیک کھانے کے قابل نہیں ہونگے۔

ان کی نیلامی 23 جون کو ہوگی جہاں1981میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی سے لیکر 2005 میں شہزادہ چارلس کی کمیلا پارکر سے ہونیوالی دوسری شادی میں تقسیم ہونیوالے کیک کے ٹکڑوں کی بولی لگائی جائیگی۔ اس کے علاوہ 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں تقسیم کئے گئے فروٹ کیک کا ٹکڑا بھی نیلامی میں رکھا جائیگا۔ان کیک سلائسز کی نیلامی 600 سے 800 ڈالر کے درمیان ہوگی۔