دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات میں بھارتی 21 سالہ نوجوان نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان راہول ورگیسی نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہے۔ بھارتی نوجوان کا کہنا تھا میں نے دوسری بار لاٹری کا ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجھے لاٹری کی رقم جیتنے کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔
راہول کا کہنا تھا میں ابھی صرف 21 سال کا ہوں اور مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں نے اتنی بڑی رقم انعام میں جیتی ہے۔ میں اس رقم سے اپنی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد بھی کرونگا۔