لاہور (دنیا نیوز ) اے مصور تیری تصویر ادھوری ہے ابھی، اب تصویر بنانے کے لئے کینوس کی ضرورت نہیں رہی، مصوری بھی ڈیجیٹل ہو گئی۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ''ڈیجیٹل آرٹ'' میوزیم کھل گیا۔
نہ برش، نہ رنگ،نہ کینوس، اب مصور کو شاہکار بنانے کے لئے ان اشیا کی ضرورت نہیں، جاپانیوں نے آرٹ کو ڈیجیٹل کر دیا، پانچ سو بیس کمپیوٹر اور چار سو ستر پروجیکٹر اس میوزیم کی زینت بنائے گئے ہیں۔
دارالحکومت ٹوکیو میں ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کھل گیا، انٹرایکٹو تکنیک کے استعمال سے تصویر دیکھنے والا اس کا حصہ بن جاتا ہے، کہیں بہتے جھرنے اور کہیں جنگل کی سیر، چھونے پر منظر ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔
میوزیم کو حقیقت بنانے والی کمپنی ٹیم لیب کے شریک بانی ٹوشی یوکی انوکو کا کہنا ہے آرٹ کی کوئی سرحد نہیں، ہم نے ایک کائنات تخلیق کی ہے جس کی کوئی سرحد نہیں۔