لاہور: (ویب ڈیسک) نیم حکیم خطرہِ جان، بھارت میں سانپ کی ڈسی خاتون کو گاؤں کے ایک سیانے کے کہنے پر گوبر میں دبا دیا گیا، سانپ کے ڈسنے سے شاید بچ جاتی لیکن گوبر میں دم گھنٹے سے خاتون چل بسی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہالت نے خاتون کی جان لے لی، گھر کے باہر لکڑیاں چنتے ہوئے خاتون کو سانپ نے کاٹ لیا۔ گاؤں کے ایک سیانے نے مشورہ دیا کہ متاثرہ خاتون کو گائے کے گوبر میں دبا نے سے زہر کا اثر زائل ہو گا۔ گاؤں والوں نے نیم حکیم کے کہنے پر خاتون کو گوبر میں دبا دیا۔
ڈیڑھ گھنٹے بعد خاتون کو باہر نکالا گیا تو وہ سانس رکنےکے باعث کب کی مر چکی تھی۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تو مودی کے دیس میں ترقی کا پردہ بھی فاش ہو گیا۔