(ویب ڈیسک) ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا پسرور کا سوا دو فٹ کا چاند انتقال کر گیا۔
مختلف ویب سائٹس پر لگنے والی خبر کے مطابق، چاند احمد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔ چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔
اس کی کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا تھا جبکہ لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔
خیال رہے کہ 2014 ءمیں پسرور کا چاند اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” میرا آئی لو یو“ جبکہ چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا۔
اس سے قبل بھی اداکارہ میرا کو کئی لوگوں نے پروپوز کیا لیکن میرا نے کسی کا جواب نہیں دیا۔ ماضی میں اداکارہ میرا کے کئی اسکینڈلز سامنے آتے رہے ہیں جن میں سے ایک نکاح پر نکاح کیس تھا۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے دوچار ادکارہ میرا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
اداکارہ میرا کے مطابق وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہو جائیں گی۔ فلمسٹار میرا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔
چاند پر بننے والی ایک پرانی ویڈیو رپورٹ نیچے دیئے گئے لنک میں دیکھیں:
http://video.dunyanews.tv/index.php/en/mustwatch/9820/Pasrur’s-Chand-wishes-to-marry-Meera#.Wu2VAKSFMdU