بچے مسلسل کھیل کود کے باوجود تھکتے کیوں نہیں

Last Updated On 06 May,2018 03:06 pm

لاہور(نیٹ نیوز) یقینا آپ بھی بعض مرتبہ بچوں کے مسلسل کھیلنے ، شرارتیں کرنے اور ڈانٹنے کے باوجود بھی ان کی جانب سے کھیل کود جاری رکھنے پر تنگ آجاتے ہوں گے ۔

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف آپ کے ہی بچے شرارتی ہیں، جو منع کرنے کے باوجود اپنا کھیل کود جاری رکھتے ہیں تو آپ غلط سمجھتے ہیں۔دراصل دنیا بھر کے تمام بچے ایسے ہی ہیں جو مسلسل کھیل کود کرنے کے باوجود بھی نہیں تھکتے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ آخر بچے تھکتے کیوں نہیں؟

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے درمیان تھکاوٹ کا موازنہ کرنے کیلئے نابالغ بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے 2 گروپ بنائے جنہیں ایکسرسائز یا کھیل کود کے مختلف ہدف دئیے گئے ۔بچوں اور بڑوں کو دئیے گئے اہداف کے بعد انکا جسمانی معائنہ بھی کیا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آخر بڑوں کے مقابلے میں بچے کیوں نہیں تھکتے ؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نابالغ بچوں کے پٹھوں سمیت دیگر اعضا میں تھکاوٹ کا احساس ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ایکسر سائز یا کھیل کود کے دوران ان کا جسم مزید متحرک ہو جاتا ہے۔