تہران: (دنیا نیوز) ایران پر داعش کا ہلہ، خود کش جیکٹ پہنے، ہاتھوں میں کلاشنکوف تھامے اداکار شاپنگ مال میں جا گھسے۔ خریداری کے لئے آئی خواتین خوف کے مارے چلانے لگیں۔
ایرانی اداکار داعش کے جنگجوؤں کا روپ دھار کر دارالحکومت تہران کے کوروش سینما اور شاپنگ مال میں داخل ہوئے تو لوگ سمجھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے اور خواتین چیخنے چلانے لگیں۔
درحقیقت یہ اداکار فلم دمشق ٹائمز کی تشہیر کر رہے تھے،،جو انہیں مہنگی پڑ گئی ، لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ فلم کے ہدایتکار ابراہیم حتمیکیا نے تشہیر کے اس طریقے پر اپنی غلطی مان لی۔
Here's the footage of the freaky ISIS stunt in Tehran. Apparently to promote the IRGC-funded film "In Damascus Time", but in fact to make people scared of possible ISIS presence in Iran pic.twitter.com/Z4dtVwiKQ7
— Reza Khaasteh (@Khaaasteh) May 8, 2018