عصمت ریزی پرشوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم

Last Updated On 11 May,2018 09:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خرطوم کی ایک شرعی عدالت نے نورہ حسین کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی۔

سوڈان کی ایک شرعی عدالت نے اپنی نوعیت کے ایک منفرد مقدمہ میں اپنے ہی شوہر کی قاتل اس کی بیوی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ 19 سالہ نورہ حسین پر الزام ہے کہ اس نے جبری شادی کو مسترد کرتے ہوئے شوہر کو آبرو ریزی کا قصور وار قرار دے کر قتل کر دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق نورہ حسین کا کہنا ہے کہ اس کے والدین نے تین سال قبل جب وہ سولہ سال کی تھیں تو اس کی شادی اس کے چچا زاد کے ساتھ کرانے کی کوشش کی۔ وہ اس شادی کے خلاف تھی اور بھاگ کر ایک دوسرے رشتے دار کے پاس چلی گئی۔ اس کے والدین نے اسے منایا اور یقین دلایا کہ اب وہ اس کی شادی اس شخص سے نہیں کرائیں گے، مگر واپس لانے کے بعد انہوں نے جبرا اس کے ساتھ نکاح پڑھا دیا۔ شادی کے بعد شوہر نے اس کے قریب آنے کی ایک بار کوشش کی مگر نورہ نے اسے قریب نہ آنے دیا۔ اس نے دوبارہ کوشش کی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ نورہ نے اپنے ہی شوہر کو آبرو ریزی کا قصور وار قرار دیتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے اسے قتل کر دیا۔