امریکہ میں طویل آئسکریم ڈیزرٹ تیار

Last Updated On 27 May,2018 11:38 am

لاہور(نیٹ نیوز)یوں توٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار آئسکریم سب ہی کو پسند ہوتی ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے

لیکن جناب امریکہ میں ہزاروں افراد نے مل کر دنیا کی سب سے طویل آئسکریم ڈیزرٹ ہی بنا ڈالی اور خوب مزے سے کھائی۔

ٹیکساس میں بچے ،بڑے اور بزرگ سمیت چار ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور 5 سو گیلن آئسکریم، 3 سو گیلن چاکلیٹ ،2 ہزار کریم کے کین، 20 ہزار چیریز سمیت دیگر اشیا کا استعمال کر کے 4 ہزار 549 فٹ طویل آئسکریم ڈیزرٹ صرف تیس منٹ میں تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا۔