ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں کم شرح پیدائش اور مزدوروں کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے ایک مزدور روبوٹ تیار کرلیا گیا۔ اس نئے روبوٹ کو ’ایچ آر پی فائیو پی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
جاپان میں مزدوروں کی بجائے اب روبوٹ عمارتیں تعمیر کریں گے، اس روبوٹ کو انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے اور یہ بلڈنگ اور دفاتر سازی میں انسانوں کی مدد کرسکتا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہو گا، امکان پیدا ہوا ہے کہ اگلے چند برس میں روبوٹ مستری عام ہو جائیں گے اور انسانوں کا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہوں گے۔