لاہور: (روزنامہ دنیا) چین تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، اسی سلسلے میں چین میں دنیا کا سب سے اونچا الیکٹرک ٹرانسمیشن ٹاور مکمل کر لیا گیا ہے۔
چینی صوبے ژنگجیانگ میں بننے والے 380 میٹر اونچے یہ ٹاورز رواں سال ہی آپریشنل کر دئیے جائینگے جو صوبے بھر میں الیکٹرک پاور کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اس سے نہ صرف بجلی کی فراہمی دور دراز مقامات تک ممکن بنانے میں آسانی ہو گی بلکہ زیادہ سے زیادہ ٹرانسمشن کنکشن لگائے جا سکیں گے۔ جس سے بجلی کا ترسیلاتی نظام مزید جامع اور وسیع نیٹ ورک کا حامل ہو سکے گا۔
دنیا کا سب سے اونچا بجلی کی ترسیلات کیلئے استعمال ہونے والا یہ ٹاور بلاشبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی انفرادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔