دوا کے سائیڈ ایفیکٹس نے سر پر دوبارہ بال اگادیئے

Last Updated On 13 October,2018 06:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک( سائنس کی دنیا میں عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، دوا کے سائیڈ ایفیکٹس نے سر پر دوبارہ بال اگا دیے۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق کے مطابق دائمی گنج پن میں مبتلا ایک نوعمر لڑکی کے بال اس وقت فوری طور پر اگ آئے جب اس نے ایک جلدی بیماری کی دوا کھانا شروع کر دی۔

اس واقعے کے بعد لا علاج سمجھی جانے والی بیماری دائمی گنج پن کے علاج کی امید پیدا ہو گئی ہے۔