باسکٹ بال کھیلنے میں مہارت رکھنے والا کتا

Last Updated On 12 October,2018 10:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کتے کو اس کی وفاداری کی صلاحیت کے باعث انسان کا بہترین دوست تو کہا جا تا ہی ہے تاہم امریکہ میں ایک کتے نے باسکٹ بال کھیلنے میں مہارت حاصل کر کے اپنے آپ کو ایک بہترین کھلاڑی بھی ثابت کر دیا ہے۔

کتے کی انسان کیساتھ وفاداری تو مشہور ہے ہی، امریکہ میں ایک کتے نے اپنے آپ کو باسکٹ بال کا بہترین کھلاڑی بھی ثابت کر دیا ہے۔ یہ کتا ایک ماہر کھلاڑی کی طرح یو نیفارم اور جوتے پہن کر اپنی مالکن کے ساتھ اپنے سَر اور اگلی دونوں ٹانگوں کے سہارے با سکٹ بال کھیلتا ہے اور حیر ت انگیز طور پر بال کو زمین سے اوپر کئی مرتبہ باسکٹ میں بھی کامیابی سے ڈال کر داد وصول کر تا ہے۔