نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے 107سالہ انتھونی مینسنیلی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا معمر ترین حجام قرار دیا گیا ہے۔ وہ 95 برس سے ہئیر سٹائلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور مزید کام کرنا چاہتے ہیں.
انتھونی 95سال سے حجامت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے 12سال کی عمر سے حجامت کا پیشہ اختیار کیا تھا اور تاحال اس سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بالکل تندرست و توانا ہیں اور مزید کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ فی الحال ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔