لاہور: (روزنامہ دنیا) روسی دارالحکومت ماسکومیں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز ہوگیا جس میں سپر وومین سمیت ہیروز نے پریڈ میںشرکت کی. ان ہیروز نے فکشن فلموں کے ایکشن بھی پرفارم کئے جس سے شائقین خوب محفوظ ہوئے.
جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضوع پر منعقدہ کنونشن میں آنیوالے افراد سپر ہیروز، خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہانیوں کے کرداروں جیسے ملبوسات میں نظر آ رہے ہیں۔
یہاں کوئی خون آشام بلا کے روپ میں ہے تو کو ئی سپروومین کے ایکشن میں ہے جبکہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے لباس پہن رکھے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کنونشن مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا۔