حیدر آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری ڈرائیور پردیپ کمار نے اپنے اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوائی تو اس کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
کراچی میں فالودہ بیچنے والے شخص کے اربوں پتی بننے کے بعد اب حیدر آباد کے ایک سرکاری ڈرائیور کے کروڑ پتی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق سرکاری ڈرائیور پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں صرف 18 ہزار روپے موجود تھے، جب میں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تو سلپ پر اتنا زیادہ بیلنس دیکھ کر پریشان ہوگیا۔ سلپ کے مطابق میرے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔
پردیپ کمار کا کہنا تھا کہ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر ہواس کھو بیٹھا ہوں، تاہم کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لئے اکاؤنٹ میں رقم کی موجودگی سے متعلق بینک عملے کو آگاہ کر دیا ہے۔