لاہور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ میں لڑکیوں کیلئے نیا تربیتی کورس’’ناریل کے درخت پر چڑھ کر اسے کیسے توڑنا ہے ‘‘متعارف کرایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 30 گھنٹے دورانیے کے اس سرٹیفکیٹ کورس میں لڑکیوں کو مشینوں کی مدد سے درخت پر چڑھنے کی تربیت دی جائیگی۔
درخت پر چڑھنے کیساتھ ہی انہیں درختوں کی حفاظت کیلئے تھیوری کلاسز بھی دی جائینگی۔ نیشنل سروس سکیم کی مدد سے شروع کئے جانیوالے اس کورس کا مقصد لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔