لندن: (دنیا نیوز) لندن میں اسٹریٹ آرٹسٹ کی بنائی گئی ایک پینٹنگ تقریباً 17کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئی۔
نیلامی کے بعد پینٹنگ فریم سے نکل کر پر اسرار طور پر ٹکڑے ہونے لگی جس پر شرکاء حیرانی کی تصویر بنے رہے۔ برطانوی دار الحکومت لندن میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی بنائی گئی پینٹنگ 13لاکھ 70ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 17کروڑ روپے) میں نیلام کردی گئی۔
معروف آکشن ہاؤس سوتھبے کی جانب سے نیلام کی جانے والی اس پینٹنگ کو Girl With Balloon کا نام دیا گیا تھا جس میں ایک بچی کے ہاتھ سے غبارہ فضاء میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نیلامی کے بعد اچانک پینٹنگ پر اسرار طور پرفریم سے نکل کر ٹکڑ ے ہونے لگی جس پر شرکاء حیرانی کی تصویر بنے رہے تاہم بعد ازاں یہ انکشاف ہواکہ در اصل یہ بینکسے نامی فنکار ہی کی شرارت تھی۔