کلاس میں موبائل فون کے استعمال پر انوکھی سزا

Last Updated On 10 October,2018 10:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے کی عادت سے تنگ ایک استاد نے طالبہ کو اپنا موبائل فون توڑنے کا حکم دیدیا۔

چین کے ایک سکول میں طالبہ کلاس کے دوران موبائل استعمال کر رہی تھی جس پر استاد نے فوری طور پر اسے فون توڑنے کی ہدایت کی۔ طالبہ اپنے ہی ہاتھوں سے ہتھوڑی مار کر اپنا ہی موبائل فون توڑتی رہی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔