لاہور: (روزنامہ دنیا) شنگھائی میں پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کر دی گئی ہے جو گاڑیوں کیلئے لال رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
چین کے شہر شنگھائی میں ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے نصب کی گئی یہ سمارٹ زیبرا کراسنگ، کراس واک کیمرے کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کی حرکات کو نوٹ کرتی ہے اور پھر اُسی مناسبت سے پیدل چلنے والوں کیلئے اس پر وارننگ کیساتھ ہری بتی جل اُٹھتی ہے، دوسری جانب سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے یہ لال رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔