منی سوٹا: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست منی سوٹا کے گلبرٹ سٹی میں آج کل چھوٹے پرندے گھروں کی کھڑکیوں سے اندر آرہے ہیں، ٹریفک کے درمیان خلل ڈال رہے ہیں اور انکی پرواز بھی عجیب وغریب ہو رہی ہے۔
اس کے بعد پولیس نے ماہرین کی مدد سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اطراف میں موجود ایسی بیریوں کے درخت عام ہیں جن کے پھلوں کا رس خمیر سے بھرپور ہے اور پرندوں کو نشے میں مبتلا کررہا ہے ۔ اس طرح پرندوں کی اکثریت نشے کی وجہ سے اپنے حواس کھو رہی ہے۔ بیریوں کے رس میں ایتھانول بڑی مقدار میں دیکھا گیا ہے ۔