ہیوسٹن: (روزنامہ دنیا) ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ماہر فنکاروں کے روشنیاں بکھیرتے فن پارے توجہ کا مرکز بن گئے جس سے گارڈن روشن چمکتا دمکتا دکھائی دینے لگا۔
مون گارڈن میں سجائے گئے اس لائٹ شو میں خصوصی طور پر تیارکردہ انوکھے فن پارے گارڈن کے بیچ و بیچ رکھے گئے جنہیں رنگین بالز بھی کہا جاسکتا ہے جبکہ اندھیرے میں پرفارم کیا گیا شیڈو آرٹ اور لائٹ پروجیکشن بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اس شو میں چاند سے مشابہہ بڑی بڑی رنگین بالز رکھی گئیں جن میں روشنیوں کی مدد سے مختلف مناظر تخلیق کئے گئے، اس لائٹ شو کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نے گارڈن کا رخ کیا اور چاند سے مشابہہ ان بالز میں روشنیوں کی مدد سے ظاہر کئے گئے مناظر سے لطف اندوز ہوئے ۔