لاہور(نیٹ نیوز)۔ فوج میں ڈسپلن اور نظم و ضبط کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے تاہم بعض اوقات اچانک ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ اہلکار مکمل بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین کے ملٹری ٹریننگ سکول میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب خاتون فوجی اہلکار کا پریڈ کے دوران جوتا اُتر گیا۔
دیگر اہلکاروں کیساتھ پریڈ فارمیشن میں ڈسپلن کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خاتون نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور مارچنگ کے انداز میں ہی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے جوتے تک پہنچی اور کمال صفائی سے رُکے بغیر جوتادوبارہ پہن لیا ۔
خاتون کی مہارت کو انٹرنیٹ پر بھی خوب سراہا گیااور ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا گیا۔