ویلنگٹن: (روزنامہ دنیا) نیو زی لینڈکے دارالحکومت ویلنگٹن میں انوکھے اور منفرد ملبوسات کی نمائش کی گئی جہاں دنیا بھر کے ڈیزائنرز نے آرٹ کی طرز پر بنے ملبوسات کے عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔
ایک سے بڑھ کر ایک انو کھا لباس پہن کر ماڈلز سٹیج پر آئیں تو ایسا لگا جیسے ملبو سات نہیں بلکہ آرٹ کے چلتے پھرتے شاہکار سامنے آ گئے ہوں جنہیں بےحد پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان ملبوسات میں ایسے ڈیزائن بھی شامل تھے جو اس سے قبل کبھی ملبوسات میں نہیں دیکھے گئےتاہم ڈیزائنرز نے عالمی مقابلے میں ان کے بل پر خوب داد سمیٹی۔