نیوجرسی: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی استاد مائیک رومن، پیزا کے اتنے رسیا ہیں کہ وہ گزشتہ 37 برس سے روزانہ شام میں کم از کم ایک پیزا کھاتے ہیں اور ان کی عمر 41 برس ہے۔
امریکی شہری کے مطابق کبھی کبھی وہ ایک سے زائد پیزا کھاتے ہیں اور بچپن، لڑکپن، جوانی اور اب ادھیڑ عمری میں بھی اسی رغبت سے پیزا کھا رہے ہیں۔ مائیک اپنے شہر کی ہر دکان کا پیزا چکھ چکے ہیں۔ مائیک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ پیزا کی بجائے کچھ اور بھی کھائیں لیکن گھوم پھر کر وہ دوبارہ اسی ڈش پر آ گئے۔